افغانستان میں ہمارا کوئی منظور نظر نہیں پاکستان
نیٹو انخلا کے بعد افغانستان میں سیاسی انخلا خطے کیلیے نقصان دہ ہوگا، ترجمان دفترخارجہ
دفتر خارجہ کے ترجمان اعزازاحمد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان میںامن اورمفاہمتی کے عمل کے فروغ میں مثبت کرداراداکرتارہے گا۔
افغانیوں کو اپنی قسمت کا فیصلہ کرنیکا موقع دیا جائے اورکسی علاقائی ملک کواس میں مداخلت نہیںکرنی چاہیے، افغانستان میں پاکستان کاکوئی منظورنظرنہیں ۔ انھوں نے ریڈیو پاکستان کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے خبردار کیا کہ2014ء کے بعد افغانستان میںکوئی سیاسی خلا علاقے کی لیے نقصان دہ ثابت ہوسکتاہے۔
انھوں نے بھارت کیساتھ تعلقات سے متعلق افسوس ظاہر کیا کہ بھارت نے مسئلہ کشمیرکے حل کے لئے دوطرفہ مذاکرات میں خلوص نیت کامظاہرہ نہیںکیا، پاکستان مسئلہ کشمیرکے حل کیلئے خصوصاً اقوام متحدہ کی ثالثی کاحامی ہے لیکن بدقسمتی سے بھارت اسکی مخالفت کرتاہے۔