پولیو کیسز میں اضافہ پاکستانیوں کے بیرون ملک سفر پر پابندی کا خدشہ

شکیل آفریدی کی جعلسازی کے باعث پختونخوا میں شہری پولیو ٹیکے لگوانے پرآمادہ نہیں

باہر جانے والے ہر پاکستانی کو پولیو ویکسی نیشن کا سرٹیفکیٹ اوراین اوسی لینا پڑیگا۔ فوٹو: فائل

ڈاکٹر شکیل آفریدی کے جعلی پولیومہم کاایک اورنقصان پاکستانیوں کے سرپربین الاقوامی سفرکی پابندی یامشروط پابندی کی صورت میںسامنے آنے کاخطرہ پیدا ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹرشکیل آفریدی کی جعل سازی کے باعث پاکستان میںپولیوکے خاتمے کے لیے شروع کی گئی پولیوویکسین مہم جیسے نیک کام میںپیداشدہ رکاوٹیںاس حدتک بڑھ چکی ہیں کہ اب صوبہ خیبرپختونخوااوربالخصوص ایجنسی ایریامیںعام شہری پولیوکے ٹیکے لگوانے پرآمادہ نہیں اورپاکستان میںاس وقت تک رپورٹ کئے گئے پولیوکیسزکی تعداد62 ہوچکی ہے، گزشتہ برس پورے 12 ماہ کے دوران 58 کیس رپورٹ کئے گئے تھے، ڈبلیوایچ اوکے ذمے داران نے حکومت پاکستان کو اس بابت آگاہ کردیاہے اورکہاکہ ایک اندازے کے مطابق سال 2013ء ختم ہونے تک یہ تعداد70 تک پہنچ جائیگی، جوانتہائی خطرناک رجحان ہے، انھیں یہ بھی معلوم ہواہے کہ فاٹاکے علاقے میں اس سال ماہ نومبرتک 43 بچے اپاہج ہوچکے ہیں۔




ماہرین کے مطابق اگر پاکستان نے ڈاکٹرشکیل آفریدی کی جعل سازی کے منفی اثرات کے خاتمے کیلئے موثرمہم شروع کرکے پاکستان سے پولیوکے خاتمے کیلئے ہنگامی اقدامات اورکام نہ کیاتوامکان ہے کہ 2013ء کے اختتام پرپولیوکے بڑھتے ہوئے کیسوں کی رپورٹ سامنے آنے پرپاکستانیوںکے بیرون ملک سفر پر مکمل پابندی عائدکردی جائیگی اور حکومت پاکستان نے کامیاب سفارتکاری کے ذریعے رعایت حاصل بھی کرلی تویہ محض اتنی ہوگی کہ پاکستان سے باہرسفرکرنے والے ہرپاکستانی پاسپورٹ ہولڈرپاکستانی کوورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین پولیوویکسی نیشن سرٹیفکیٹ اوراین اوسی اپنے ہمراہ رکھنا پڑیگا۔

شکیل آفریدی کی جعل سازی سے سب سے زیادہ متاثرہونے والاعلاقہ بھی فاٹاہے جہاںورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کودستیاب اعدادوشمارکے مطابق فاٹاکے علاقہ میںحال ہی میںچلائی گئی پولیومہم کے دوران 65 ہزارخاندانوںنے اپنے بچوںکوپولیوکے حفاظتی ٹیکے لگوانے سے انکارکیاہے، پولیوکے باعث بچوں کے اپاہج ہونے کے واقعات میںفاٹا(43)، خیبرپختونخوا(9)، پنجاب (6) اورسندھ سے 4 کیس رپورٹ کئے گئے ہیں،جنوبی اورشمالی وزیرستان میںپہلے ہی امریکی ڈرون حملوںکیخلاف احتجاج کے طور پردوسال قبل طالبان نے پولیوکے حفاظتی ٹیکے لگوانے پرپابندی لگادی تھی۔
Load Next Story