واقعہ کربلا باطل کے مقابلے میں حق کی فتح کا ثبوت ہے وزیراعظم نواز شریف
واقعہ کربلا حق کیلیے جان قربان کرنے کا درس دیتا ہے،یہ دن شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے، صدر ممنون حسین
JAKARTA:
وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے واقعہ کربلا نے دینِ اسلام کو قیامت تک زندہ کر دیا، یہ واقعہ باطل کے مقابلے میں حق کی فتح کا ثبوت ہے۔
یومِ عاشور پر اپنے پیغام میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہہ کی ثابت قدمی سے سبق ملتا ہے کہ فتح ہمیشہ حق کی ہوتی ہے۔ اللہ پر کامل ایمان سے کسی بھی دشمن کو زیر کیا جا سکتا ہے۔ آج وطن میں جاری حق اور باطل کی کشمکش میں واقعہ کربلا سے رہنمائی مل سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا اسلام کے حقیقی تصور کو مسخ کرنے والی قوتوں کے عزائم کو ناکام بنانا ہو گا۔ یوم عاشور رنج وغم کی المناک داستان کے ساتھ ساتھ باطل کے مقابلے میں حق کی سربلندی کا دن ہے۔
صدر مملکت ممنون حسین نے یوم عاشور پر اپنے پیغام میں کہاکہ واقعہ کربلا حق کے لیے جان قربان کرنے کا درس دیتا ہے۔ یہ دن شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔ آج ہم یہ عہد کریں کہ اپنی زندگیاں اسلام کی تعلیمات کی روشنی میں حقیقی طور پر ڈھالنے کی پوری کوشش کریں گے۔