کوئٹہ سبی اور گرد ونواح میں زلزلے کے جھٹکے

زلزلے کی شدت 5.2 تھی اور اس کا مرکز کوئٹہ سے جنوب مشرق میں 58 کلو میٹر زیر زمین تھا، محکمہ موسمیات

زلزلے کی شدت 4.9 تھی اور اس کا مرکز مچھ سے مشرق میں 20 کلو میٹر زیر زمین تھا، امریکی جیولوجکل سروے فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
کوئٹہ، سبی، مچھ اور گرد ونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔


محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے کوئٹہ، سبی اور ان کے ملحقہ علاقوں میں محسوس کئے گئے جن کی شدت 5.2 تھی اور اس کا مرکز کوئٹہ سے جنوب مشرق میں 58 کلو میٹر زیر زمین تھا جبکہ امریکی جیولوجکل سروے کے مطابق اس کی شدت 4.9 تھی اور اس کا مرکز مچھ سے مشرق میں 20 کلو میٹر زیر زمین تھا، زلزلے کے محسوس ہونے پر لوگ خوف وہراس کے عالم میں اپنے گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے تاہم اب تک اس سے کسی جانی ومالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔
Load Next Story