عالمی مارکیٹ سمیت پاکستان میں بھی سونے کی قیمت کم ہوگئی
فی تولہ سونا 91200 روپے اور دس گرام سونا کمی سے 78190 روپے کا ہوگیا
عالمی مارکیٹ میں سونا فی اونس 7 ڈالر جب کہ پاکستان میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 200 روپے اور 171 روپے کی کمی ہوگئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 7 ڈالر کی کمی ہوئی اور عالمی بازار میں فی اونس سونا 1571 ڈالر پر پہنچ گیا، عالمی مارکیٹ کا اثر ملکی صرافہ مارکیٹوں میں نظر آیا اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 200 روپے اور 171 روپے کی کمی ہوگئی۔
قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی، لاہور، ملتان، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت کم ہوکر 91 ہزار 200 اور دس گرام سونے کی قیمت کمی کے ساتھ 78 ہزار 190 روپے ہوگئی۔