سچن ٹنڈولکر کے آخری میچ میں بھی بھارت نے ویسٹ انڈیز کو شکست دیدی
دنیائے کرکٹ پر 24 سال تک راج کرنے والے سچن ٹنڈولکر نے اپنے آخری میچ کی پہلی اننگز میں 74 رنز بنائے تھے
لٹل ماسٹر سچن ٹنڈولکر کا انتڑنیشنل کرکٹ کیریئر اختتام پذیر ہوگیا اور ان کے آخری میچ میں بھارت نے ویسٹ انڈیز کو ایک اننگز اور 126 رنز سے شکست دے کر 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز 0-2 سے اپنے نام کرلی۔
دنیائے کرکٹ پر 24 سال تک راج کرنے والے سچن ٹنڈولکر نے اپنے آخری اور 200ویں ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں 74 رنز بنائے، دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم بھارت کے پہلی اننگز کے اسکور 495 رنز کے جواب میں 187 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، دنیش رامدن کے علاوہ کوئی بھی ویسٹ انڈین کھلاڑی جم کر نہ کھیل سکا اور وہ 53 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، دیگر کھلاڑیوں میں کرس گیل 35، کیران پاویل 9، ٹیونو بیسٹ 9، ڈیرن براوو 11، مارلن سیمیولز 11 اور چندرپال 41 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
بھارت کی جانب سے پرگیان اوجھا اور اشون نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے بالترتیب 5 اور 4 وکٹیں حاصل کی جبکہ محمد شامی ایک وکٹ لینے میں کامیاب ہوئے۔
اس سے قبل بھارتی ٹیم ویسٹ انڈیز کی پہلی اننگز کے 182 رنز کے جواب میں 495 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی، سچن ٹنڈولکر کے 74 رنز کے علاوہ چیتیشور پوجارا اور روہت شرما نے سنچریز اسکور کرکے بھارت کی میچ میں پوزیشن مضبوط کردی جبکہ ویرات کوہلی بھی 57 رنز کی اننگز کھیل کر نمایاں رہے، ویسٹ انڈیز کی جانب سے شین شیلنگفورڈ نے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی تھی۔
اس میچ کے جیتنے کے ساتھ ہی بھارت 2 نے ٹیسٹ میچوں کی سیریز بھی 0-2 سے جیت کر سچن ٹنڈولکر کو ان کے کیریئر کے اختتام پر بہترین تحفہ دیا، بہترین کارکردگی پر پرگیان اوجھا کو مین آف دی میچ اور روہت شرما کو مین آف دی سیریز سے نوازا گیا جبکہ لٹل ماسٹر کو اعزازی ایوارڈز سے نوازا گیا۔