سہیل تنویر پر ڈی ویلئیرز کو آؤٹ کرنے کے بعد پویلین جانے کا اشارہ کرنے پر جرمانہ

فیلڈ امپائرز احسن رضا اور ضمیر حیدر نے میچ ریفری رنجن مدوگالا کو سہیل تنویر کے روہئے کے خلاف رپورٹ کی تھی

آئی سی سی نے سہیل تنویرکو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر لیول ایک کا مرتکب قرار دیا فوٹو: اے ایف پی

KARACHI:
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے دوسرے ٹی 20 میچ میں سہیل تنویر کی جانب سے ابراہم ڈی ویلئیرز کو آؤٹ کرنے کے بعد اسے پویلین جانے کا اشارہ کرنے پر میچ فیس کے 10 فیصد کا جرمانہ عائد کردیا ہے۔

دبئی میں جنوبی افریقا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ کے فیلڈ امپائرز احسن رضا اور ضمیر حیدر کی جانب سے میچ ریفری رنجن مدوگالا کو سہیل تنویر کے رویئے کے خلاف رپورٹ دی گئی ، میچ ریفری کی جانب سے طلب کئے جانے پر سہیل تنویر نے اپنی غلطی قبول کرتے ہوئے نامناسب رویئے پر معذرت کی جس پر انہیں ضابطہ اخلاق کے خلاف ورزی پر لیول ایک کا مرتکب قرار دیتے ہوئے میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا۔


واضح رہے کہ دبئی میں کھیلے گئے دوسرے اور آخری ٹی 20 میچ میں جنوبی افریقا کے ابراہم ڈی ویلئیرز کو آؤٹ کرنے کے بعد انہیں دونوں ہاتھوں سے میدان سےچلے جانے کا اشارہ کیا تھا جو ضابطہ اخلاق کے خلاف سمجھا جاتا ہے۔

 
Load Next Story