پنجاب حکومت کی صوبے میں فوجی دستوں کے قیام میں توسیع کیلئے وزارت داخلہ کو درخواست

موجودہ صورت حال میں پاک فوج کی ضرورت ہے اس لئے صوبے میں دستوں کے قیام میں تاحکم ثانی توسیع کی جائے، محکمہ داخلہ پنجاب

یوم عاشور کو راولپنڈی میں ہونے والے تصادم کے بعد کئی شہروں میں بھی کشیدگی پائی جاتی ہے،محکمہ داخلہ پنجاب فوٹو: اے ایف پی

پنجاب حکومت نے صوبے میں پاک فوج کے قیام میں تاحکم ثانی توسیع کے لئے وفاقی وزارت داخلہ سے درخواست کردی ہے۔


محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے وفاقی وزارت داخلہ کو لکھے گئے خط میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ راولپنڈی میں دو گروپوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں پنجاب کے چند حساس شہروں میں صورتحال ابھی کشیدہ ہے لہذا حالات معمول پر آنے تک محرم الحرام کے دوران مختلف شہروں میں تعینات فوج کے دستوں کو فی الحال واپس نہ بلایا جائے،پنجاب حکومت کے ترجمان کے مطابق جب تک حالات معمول پر نہیں آجاتے اس وقت حساس علاقوں میں فوج تعینات رہے گی۔

واضح رہے کہ 9 اور 10 محرم الحرام کو پنجاب کے مختلف شہروں میں فوج تعینات کی گئی تھی تاہم یوم عاشور کو راولپنڈی میں ہونے والے تصادم کے بعد کئی دیگر شہروں میں بھی کشیدگی پائی جاتی ہے۔
Load Next Story