ہندوستان کے لوگ مودی کے پاگل پن کو شکست دیں  فواد چوہدری

مقبوضہ کشمیر، شہریت کے قانون اور گرتی معیشت نے مودی کے اوسان خطا کر دیئے ہیں،وفاقی وزیر

مقبوضہ کشمیر، شہریت کے قانون اور گرتی معیشت نے مودی کے اوسان خطا کر دیئے ہیں،وفاقی وزیر

وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ہندوستان کے لوگ مودی کے پاگل پن کو شکست دیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے مودی سے متعلق بھارتی ویب سائٹ کی خبر پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ایک اور ریاستی انتخاب میں شکست سامنے دیکھتے ہوئے مودی نے ایک بار پھر سے پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی شروع کر دی۔




فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہندوستان کے لوگ مودی کے پاگل پن کو شکست دیں، مقبوضہ کشمیر، شہریت کے قانون اور گرتی ہوئی معیشت نے مودی کے اوسان خطا کر دیئے ہیں اور وہ ان بیانات سے الیکشن نہیں جیت سکتے۔
Load Next Story