جعلی ڈگریبلوچستان اسمبلی کے رکن احسان شاہ نا اہل قرار
سید احسان پی بی 38کیچ سے منتخب ہوئے تھے،بلوچستان ہائیکورٹ کے 2رکنی بینچ نے فیصلہ سنایا
QUETTA:
بلوچستان ہائی کورٹ کے ڈویژن بینچ نے بی این پی عوامی کے رکن صوبائی اسمبلی اور پارلیمانی لیڈر سید احسان شاہ کی ڈگری جعلی ثابت ہونے پر انہیں نا اہل قرار دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق پیر کو بلوچستان ہائی کورٹ کے جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس مصطفی مینگل پر مشتمل دو رکنی بینچ نے نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ڈاکٹر یاسین بلوچ کی جانب سے دائر کی گئی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ رکن صوبائی اسمبلی سید احسان شاہ جو پی بی 38کیچ سے منتخب ہوئے تھے ان کی ڈگری جعلی ثابت ہوئی ہے اس لیے انہیں نا اہل قرار دے دیا گیا ہے۔