90 کروڑ کرپشن کا ریفرنس سابق چیئرمین اسٹیل مل سمیت 3 ملزمان بری
بری ہونے والوں میں اسٹیل مل کے چیئرمین معین آفتاب، ڈائریکٹر کمرشل ثمین اصغر اور کنٹریکٹر عبدالرشید شامل
احتساب عدالت نے سابق چئیرمین اسٹیل مل معین آفتاب شیخ اور دیگر ملزمان کو 90 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے کرپشن ریفرنس میں بری کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق احتساب عدالت کراچی نے سابق چئیرمین اسٹیل مل معین آفتاب شیخ اور دیگر کے خلاف 90 کروڑ سے زائد کرپشن ریفرنس کا فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے عدم شواہد کی بناء پر معین آفتاب سمیت 3 ملزمان کو بری کردیا دیگر ملزمان میں ڈائریکٹر کمرشل پاکستان اسٹیل مل ثمین اصغر اور کنٹریکٹر عبدالرشید شامل ہیں۔
نیب کے مطابق معین آفتاب شیخ اور ثمین اصغر پراختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام تھا، معین آفتاب نے عبدالرشید کو کوئلہ خریدنے کا غیر قانونی ٹھیکہ دیا، معین آفتاب نے مارکیٹ ریٹ سے مہنگے داموں کوئلہ خریدا تھا، ملزمان نے قومی خزانے کو 90 کروڑ سے زائد کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔
معاملے پر اینٹی کرپشن نے 2010ء میں معاملے کی تحقیقات شروع کی تھیں، سپریم کورٹ کے حکم پر کیس اینٹی کرپشن سے نیب کو منتقل ہوا، معین آفتاب کے خلاف نیب کی جانب سے کل 9 ریفرنس بنائے گئے ہیں اور وہ اب تک 2 ریفرنس میں بری ہوچکے ہیں۔