چین سے واپس آنے والا طالب علم ارسلان اسپتال میں داخل
ارسلان کو نجی اسپتال میں 14 دن کے لیے قرنطیہ میں رکھا گیا ہے، محکمہ صحت سندھ
چین سے واپس آنے والے طالب علم ارسلان کو اسپتال میں داخل کردیا گیا۔
محکمہ صحت کے مطابق چین سے آنے والے طالب علم ارسلان کو طلب کیا گیا،انہیں جمعرات کو ہی اسپتال پہنچا دیا گیا تھا اور وہ 14 دن تک اسپتال میں آئسولیشن وارڈ میں رہیں گے۔
محکمہ صحت کے مطابق ارسلان کا سیمپل لے کر قومی ادارہ برائے صحت اسلام آباد پہنچا دیا گیا ہے، اسلام آباد سے ٹیسٹ نیگیٹو آنے کی صورت میں انہیں ڈسچارج کر دیا جائے گا، قومی ادارہ برائے صحت اسلام آباد کو آج جاپان سے کورونا وائرس کی تشخیص کی کٹس مل گئی ہیں۔
اس خبر کو بھی پڑھیں؛ کوئی ہاتھ ملانے کو بھی تیار نہ ہوتا تھا
واضح رہے ارسلان حال ہی میں چین کے شہر ووہان سے کراچی کے علاقے لیاری پہنچے ہیں۔