حکومت وعدے پورے کرے اتحادی کو سوتن نہیں اپنا سمجھے پرویز الہی

نئی مذاکراتی کمیٹی کی سمجھ نہیں آئی، معاملات بہتر ہونا شروع ہوگئے تھے کہ نئی کمیٹی سامنے آگئی، اسپیکر پنجاب اسمبلی

نئی مذاکراتی کمیٹی کی سمجھ نہیں آئی، معاملات بہتر ہونا شروع ہوگئے تھے کہ نئی کمیٹی سامنے آگئی، اسپیکر پنجاب اسمبلی

اسپیکر پنجاب اسمبلی اور ق لیگ کے رہنما چوہدری پرویز الہی نے نئی حکومتی کمیٹی کی سمجھ نہیں آئی اور ہم سے کیےوعدے پورے ہونے چاہئیں۔

چوہدری پرویز الہی نے کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئےاحساس ہے کہ اگر حکومت کو نقصان پہنچا تو ہمیں بھی پہنچے گا، ہم انتظار اور بہتری کی پالیسی پر چل رہے ہیں، اتحادی کو سوتن نہیں اپنا سمجھنا چاہیے، ہم بھی اسی حکومت کے ساتھی ہیں اس لیے نقصان سے بچنے کے لئے اصلاح کی کوشش کررہے ہیں، ہم کوشش کرتے ہیں کہ صبر کے ساتھ چلیں اور طے شدہ چیزوں کی یقین دہانی کرواتے رہتے ہیں۔

چوہدری پرویز الہی نے وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے مسلم لیگ ق کے ساتھ اتحادی امور پر قائم کردہ کمیٹی کے حوالے سے بابا بلھے شاہ کا شعر پڑھ دیا اگلی توں نہ پچھلی توں میں صدقے جاواں وچلی توں۔


یہ بھی پڑھیں: حکومتی پارٹی اور اتحادیوں میں اختلافات

رہنما ق لیگ نے کہا کہ پہلی کمیٹی سے مذاکرات ہوئے اور معاملات بہتری کی طرف گامزن ہونا شروع ہوگئے تھے کہ اب حکومت کی نئی کمیٹی سامنے آگئی ہے، ایک کمیٹی بنتی ہے دوسری ڈالی جاتی ہے، ہمیں نئی حکومتی کمیٹی کی سمجھ نہیں آئی، ہم نےبھی کمیٹی ڈالی ہے جو ابھی نکلی نہیں، بہرحال ہم سے کئے گئے وعدے پورے ہونے چاہئیں، ہم چاہتے ہیں کہ حکومت چلے اور اپنی مدت پوری کرے۔



واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اتحادی جماعتوں کے ساتھ رابطوں اور تحفظات دور کرنے کیلئے کمیٹیاں تشکیل دی ہیں۔ مسلم لیگ (ق) کے ساتھ رابطوں کے لیے 3 رکنی کمیٹی میں گورنر پنجاب چودھری سرور، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور شفقت محمود شامل ہیں۔
Load Next Story