آرمی چیف سے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کی ملاقات

ملاقات میں خطے کی سلامتی کی مجموعی صورتحال پر بات چیت کی گئی، آئی ایس پی آر

زلمے خلیل زاد نے خطے میں امن کے مشترکہ مقصد کے عمل میں سہولت کاری پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا، آئی ایس پی آر.فوٹو:فائل

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکا کے خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد نے ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق افغان امن عمل کے لئے خصوصی امریکی نمائندے زلمے خلیل زاد نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔


آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کی ملاقات میں خطے کی سلامتی کی مجموعی صورتحال پر بات چیت کی گئی جب کہ زلمے خلیل زاد نے خطے میں امن کے مشترکہ مقصد کے عمل میں سہولت کاری پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

 
Load Next Story