عمران نیازی آٹا اور چینی چوروں سے تحفے اورمفاد لینا بند کریں شہباز شریف

قوم کو بتایا جائے کہ آٹا و گندم کے ذخیرہ اندوزی اور قیمت میں اضافے سے فائدہ اٹھانے والے کون ہیں، شہبازشریف

درست تخمینے کے بجائے گندم کی پیداوار کس نے بڑھا چڑھا کرپیش کی، شہبازشریف۔ فوٹو:فائل

مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نیازی کو چاہئے کہ وہ آٹا اور چینی چوروں سے تحفے اور مفاد لینا بند کردیں۔

گندم وآٹا بحران پر ذمہ داران کے تعین کا مطالبہ کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے خود اعتراف کیا کہ انہیں آٹے کی قیمت پر گمراہ کیا گیا، تلاش کیا جائے کہ درست تخمینے کے بجائے گندم کی پیداوارکس نے بڑھا چڑھا کر پیش کی؟، اور وزارت خوراک کی مخالفت کے باوجود ای سی سی نے گندم باہر بھجوانے کی اجازت کیوں دی؟۔


شہبازشریف کا کہنا تھا کہ عمران خان نیازی کو چاہئے کہ آٹا اور چینی چوروں سے تحفے اور مفاد لینا بند کردیں اور قوم کو بتایا جائے کہ قیمت میں اضافے، آٹا اور گندم کے ذخیرہ اندوزی سے فائدہ اٹھانے والے کون ہیں؟، پنجاب اور وفاقی حکومت کی آنکھیں اس وقت کیوں بند تھیں جب مقامی مارکیٹ کا آٹا سمگل کیا جارہا تھا؟۔

۔
Load Next Story