شوبز شخصیات کی طرف سے کروڑوں کی ٹیکس چوری کا انکشاف فہرست تیار
عتیقہ اوڈھو، فیصل قریشی، ہمایوں سعید، حدیقہ کیانی اور نادیہ خان سمیت پروڈیوسراورہدایتکاربھی ٹیکس چور نکلے
ایف بی آر نے پرویز مشرف کی میڈیا ایڈوائزر و معروف اداکارہ سمیت کروڑوں روپے کی ٹیکس چوری اور اپنے اثاثے و اصل آمدنی چھُپانے والے فلم اور ٹی وی کے معروف اداکاروں،گلوکاروں ،ہدایتکاروںاورپروڈیوسرزکی فہرست تیار کرلی ،انھیں جلد نوٹس جاری کیے جائیں گے۔
ایف بی آر کے ایک سینئر افسر نے ''ایکسپریس'' کو بتایا کہ ٹیکس پروفائل تیارکرتے ہوئے اینالسز کے دوران ایک درجن سے زائد معروف اداکاروں اور گلوکاروںکے کروڑوں روپے کی مُبینہ ٹیکس چوری اور اصل آمدنی و اثاثے چھُپانے کا انکشاف ہوا ہے ۔ انھوں نے بتایا کہ اس فہرشت میں معروف ٹی وی اسٹار فیصل قریشی، تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی خطہ پوٹھوہارکی مشہورگلوکارہ حدیقہ کیانی بھی شامل ہیں،
ان کے علاوہ پرویز مشرف کی میڈیا ایڈوائزراور اداکارہ عتیقہ اوڈھو،گلوکارو اداکارعلی ظفر ، نجی ٹی وی کے مارننگ شوز کی اینکر اوراداکارہ نادیہ خان اورٹی وی و فلمسٹارہمایوںسعید سمیت شوبزسے تعلق رکھنے والے دیگر گلوکارواداکارشامل ہیں۔ مذکورہ افسر نے مزید بتایا کہ فہرست میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جو ٹیکس دے رہے ہیں نہ ان کے پاس این ٹی این نمبرز ہیں اور انھوں نے انکم ٹیکس گوشوارے بھی جمع نہیں کرائے۔
جبکہ وہ بھاری آمدنی کما رہے ہیں ، اس کے علاوہ وہ لوگ شامل ہیں جنھوں نے اپنے انکم ٹیکس گوشوارے تو جمع کرائے ہیں مگر گوشواروں میں اثاثے ظاہر نہیں کیے ۔ فہرست میں وہ اداکار و گلوکار بھی شامل ہیں جن کے اپنے پروڈکشن ہائوسز ہیں اور بعض کی اپنی بوتیکس اور ڈریس ڈیزائننگ ہائوسز ہیں لیکن انھوں نے گوشواروں میں ان کا ذکر تک نہیں کیا۔
a