بلدیاتی الیکشن عام انتخابات سے فرارکا منصوبہ ہےمنور حسن

پی پی اس کے ذریعے ایم کیوایم کے شہری علاقوں میں قبضے کی راہ ہموار کررہی ہے

پی پی اس کے ذریعے ایم کیوایم کے شہری علاقوں میں قبضے کی راہ ہموار کررہی ہے فوٹو: ایکسپریس

جماعت اسلامی کے امیر منور حسن نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی بلدیاتی انتخابات کے ذریعے اپنی اتحادی ایم کیو ایم کے کراچی اور حیدرآباد سمیت سندھ کے شہری علاقوں پر قبضے کی راہ ہموار کر رہی ہے اور یہ جنرل الیکشن سے فرار اور اقتدار پر قابض رہنے کا سوچا سمجھا منصوبہ ہے۔

پیپلزپارٹی کی یہ گھنائونی سازش کامیاب ہوگئی توملکی سالمیت خطرے میں پڑ جائیگی۔ کراچی میں جاری ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری اور بوری بند لاشوں کا سلسلہ سندھ بھر میں پھیل جائیگا۔پیپلزپارٹی کوآئندہ انتخابات میں اپنی شکست واضح نظرآرہی ہے جس سے بچنے کیلیے وہ پاکستان کی سالمیت کو دائو پر لگا رہی ہے، اپنے ایک بیان میں منورحسن نے کہا کہ زرداری ایم کیو ایم کے ہاتھوں کھلونا بنے ہوئے ہیں۔


بلدیاتی انتخابات کرانے کا شوشہ چھوڑکر زرداری نے پوری قوم کو ورطہ ٔ حیرت میں ڈال دیا ہے، یوں محسوس ہوتا ہے کہ پیپلزپارٹی قومی انتخابات کو ایک سال کیلیے مئوخر کرنے کی سازش کررہی ہے،عوام متحد ہوکراس سازش کو ناکام بنا دیں گے۔

 

Recommended Stories

Load Next Story