چین کے صوبے سنکیانگ میں پولیس اسٹیشن پر حملہ حملہ آوروں سمیت 11 افراد ہلاک
چین کے صوبے سنکیانگ میں پولیس اسٹیشن پر حملے کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک ہوگئے جن میں 9 بینہ ضملہ آاور بھی شامل تھے۔
چین کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق ہفتے کی شام صوبہ سنکیانگ کی کاؤنٹی بچو کے علاقے سرکبویا میں 9 دہشتگردوں نے کلہاڑیوں اور چاقوؤں سے پولیس اسٹیشن پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار ہلاک جبکہ 2 زخمی ہوگئے، پولیس کی جانب سے جوابی کارروائی میں تمام حملہ آور ہلاک ہوگئے۔
واضح رہے کہ چین کے صوبہ سنکیانگ میں ایغور نسل کے مسلم باشندوں کی اکثریت ہے، حکام کا کہنا ہے کہ کچھ شر پسند القاعدہ کے دہشت گردوں کے ساتھ مل کر حکومت کے خلاف کارروائیوں میں مصروف ہیں۔