پنجاب میں مزید 89 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق متاثرہ افراد کی تعداد1912ہوگئی

ڈینگی کے مریضوں میں 70 کا تعلق لاہور جبکہ 19 کا تعلق راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے ہے۔

ڈینگی کے خاتمے کے لئے عوام کو بھی اپنا کردار ادا کریں,حکومت پنجاب فوٹو: فائل

پنجاب میں ڈینگی کی وبا ایک مرتبہ پھر وبائی صورت حال اختیار کرگئی ہے، پنجاب حکومت کی جانب سے بھرپور اقدامات کے دعوؤں کے باوجود اس میں کمی کے بجائے اضافہ ہورہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 89 مریضوں میں اس جان لیوا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔


محکمہ صحت پنجاب کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 89 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جن میں سے 70 کا تعلق لاہور جبکہ 19 کا تعلق راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے ہے، مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق کے بعد اس جان لیوا بیماری کا شکار افراد کی تعداد ایک ہزار 912 ہوگئی ہے۔

حکومت پنجاب کا کہنا ہے کہ ڈینگی سے بچاؤ کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں تاہم اس مرض کے خاتمے کے لئے عوام کو بھی اپنا کردار ادا کریں۔ ڈینگی مچھروں کی پرورش نہ ہونے دیں کیونکہ آئندہ چند دن ڈینگی کے پرورش کے لئے انتہائی اہم ہیں۔
Load Next Story