بنوں میں منشیات فروشوں سے مقابلے کے دوران ایس ایچ او شہید
پولیس کی جوابی فائرنگ سے دو منشیات فروش بھی ہلاک ہوگئے، آئی جی خیبر پختون خوا ثنا اللہ عباسی
بنوں میں منشیات فروشوں سے مقابلے کے دوران فائرنگ سے ایس ایچ او شہید سٹی شہید ہوگئے جب کہ دو منشیات فروش بھی مارے گئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بنوں کی حدود میں واقع محمد گلی میں پولیس پارٹی پر فائرنگ ہوئی جس کے باعث ایس ایچ او سٹی عبدالحمید خان شہید ہوگئے۔
اطلاع ملتے ہی پولیس کی مزید نفری پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا، چائے بازار روڈ کو ہر قسم ٹریفک کے لیے بند کردیا جب کہ شہید ایس ایچ او سٹی عبدالحمید خان کی لاش ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بنوں منتقل کردی۔
اس حوالے سے آئی جی خیبر پختون خوا ثنا اللہ عباسی نے بتایا کہ بنوں میں پولیس پارٹی کا منشیات فروشوں کے ساتھ مقابلہ ہوا، دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں دو منشیات فروش اسمگلر بھی مارے گئے جنہوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی تھی۔
آئی جی کے مطابق پولیس جرائم پیشہ افراد اور منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن کررہی تھی اس دوران یہ واقعہ پیش آگیا۔