بھارت میں شیڈول ایشیئن ریسلنگ ایونٹ میں پاکستان کی شرکت مشکوک
امید ہےعالمی باڈی کی طرف سے اولمپک کوالیفائنگ راﺅنڈ میں شرکت کی اجازت ضرورت ملے گی،پاکستان ریسلنگ فیڈریشن
رواں ماہ بھارت میں شیڈول ایشیئن ریسلنگ چیمپئن شپ میں پاکستان کی شرکت پر سوالیہ نشان لگ گیا، ایشیائی ایونٹ شروع ہونے میں صرف 16 دن باقی رہ گئے ہیں لیکن تاحال پاکستانی ریسلرز کو بھارتی ویزے جاری نہیں ہو سکے۔
پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کے سیکریٹری ارشد ستار نے ایکسپریس نیوز سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایشیئن چیمپئن شپ کے لیے ہم نے اپنا ویزا پراسیس مکمل کر کے آن لائن اپلائی کر دیا ہے تاہم ابھی تک ہمارے پاسپورٹس بھارتی سفارت خانہ نے جمع نہیں کیے، اگر ویزے نہیں بھی ملتے تو مجھے امید ہے کہ ہمیں عالمی باڈی کی طرف سے اولمپک کوالیفائنگ راﺅنڈ میں شرکت کی اجازت ضرورت ملے گی۔
ریسلنگ فیڈریشن کے سیکریٹری نے کہا کہ ایشیئن ریسلنگ چیمپئن شپ کے لیے ہمیں باقاعدہ دعوت نامہ موصول ہونا تھے جسے ساتھ لگا کر ہم ویزا اپلائی کرتے، ویزا پروسیس میں کم از کم دو ماہ ہونے چاہئیں، دوسری صورت میں بھارتی ایمبیسی جا کر اپلائی کریں، وہاں سے رابطہ کیا گیا تو بتایا گیا جب تک بھارتی فارن منسٹری کلیئر نہیں کرتی، اس وقت تک ہم آپ کے پاسپورٹس جمع نہیں کرسکتے۔
ارشد ستار نے کہا کہ یونائیٹڈ ورلڈ کا خط آیا ہے، پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن نے بھی لکھا ہے، امید ہے کہ کلیئرنس ملنے کے بعد ہمیں بھارتی ویزے ضرور ملیں گے، اولمپک کوالیفائنگ راﺅنڈز چین اور بلغاریہ میں ہو رہے ہیں، مجھے لگتا ہے کہ عالمی باڈی ہمارے ساتھ ہے، اگر ویزے نہ ملنے کی وجہ سے ہمارے کھلاڑی ایشیئن چیمپئن شپ میں شرکت کرنے سے محروم رہتے ہیں تو اس کے باوجود مجھے امید ہے کہ ہمیں آگے جانے کی اجازت ضرورت ملے گی۔
ایک سوال پر سیکریٹری فیڈریشن نے کہا کہ میں پاکستان اسپورٹس بورڈ اور وفاقی وزیر کھیل فہمیدہ مرزا کی طرف سے بڑا دلبرداشتہ ہوں کہ ساﺅتھ ایشین چیمپئن شپ میں ملک و قوم کا نام روشن کرنے کے بعد ہم واپس آئے اور پی ایس بی کو لکھا کہ تمام ساتوں پلیئرز میڈلز اپنے نام کرنے میں کامیاب رہے، ایونٹ میں ہمارے ریسلرز نے 3گولڈ اور 4 برونز میڈلز جیتے، آپ ہمیں اولمپک کوالیفائنگ راﺅنڈ کے لیے تین ماہ کا کیمپ دے دیں۔
انہوں نے کہا کہ بارہا لکھنے کے باوجود وہاں سے تاحال کوئی جواب نہیں آیا، پی ایس بی کے اعظم ڈار نے بتایا ہے کہ ہم نے کیس وفاقی وزیر کھیل فہمیدہ مرزا کو فارورڈ کر دیا ہے، اب ان کی مرضی ہے کہ وہ کیمپ لگاتی ہیں یا نہیں۔
دلبرداشتہ سیکریٹری فیڈریشن نے مزید کہا کہ حکومت کی طرف سے کوئی گرانٹ نہیں ملی نہ ابھی تک کیمپ دیا گیا ہے، فیڈریشن نے اپنے وسائل میں رہ کر اپنے طور پر کیمپ لگایا ہوا ہے۔