نائیجیریانے فٹبال ورلڈ کپ 2014 کے لیے کوالیفائی کرلیا

نائیجیریانے اس بار فٹ بال ورلڈ کپ میں سب سے پہلے پہنچنے والے افریقی ملک کابھی اعزاز حاصل کرلیا۔

نائیجیریا نے مہمان ایتھوپیا کوایک گول بھی نہ داغنے دیا اور صفر کے مقابلے میں دو گول سے ہرا دیا۔فوٹو:فائل

نائیجیریانےفٹبال ورلڈ کپ دوہزار چودہ کے لئے کوالیفائی کر لیا اور افریقی ممالک میں سے فٹبال ورلڈ کپ میں داخل ہونے والا پہلا ملک بن گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نائیجیریا کے شہر لاگوس میں فیفا ورلڈ کپ دوہزار چودہ میں کوالیفائی کرنے کے لیے میچ ہوا جس میں میزبان نائیجریا اور مہمان ٹیم اتھوپیا کا مقابلہ ہوا۔میچ میں میزبان نائیجیریا نے مہمان ایتھوپیا کوایک گول بھی نہ داغنے دیا اور صفر کے مقابلے میں دو گول سے ہرا دیا۔


اس فتح کے بعد نائیجیریاکو برازیل میں ہونےوالےفیفا ورلڈ کپ2014 کے فائنلز میں انٹری مل گئی جبکہ نائیجیریانے اس بار فٹ بال ورلڈ کپ میں سب سے پہلے پہنچنے والے افریقی ملک کابھی اعزاز حاصل کرلیا۔

 
Load Next Story