کراچی میں ڈبل سواری پر پابندی میں مزید 2روز کی توسیع
شہر میں سکیورٹی خدشات کے باعث پولیس کی طرف سے ڈبل سواری کی پابندی میں توسیع کی سفارش کی گئی تھی۔
کراچی میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی میں مزید 2 روز کی توسیع کردی گئی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ حکومت نے کراچی میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی میں ایک بار پھر 2 روز کی توسیع کردی ہے۔ ڈبل سواری پر پابندی اب 14 محرم تک رہے گی۔ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ کے مطابق شہر میں سیکیورٹی خدشات کے باعث پولیس کی طرف سے ڈبل سواری کی پابندی میں توسیع کی سفارش کی گئی تھی جس کے بعد ڈبل سواری پر پابندی میں مزید 2 روز کی توسیع کی گئی ہے۔ محکمہ داخلہ سندھ نے پابندی میں توسیع کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔
واضح رہے کہ سندھ حکومت نے 9 اور10 محرم الحرام پر سیکیورٹی خدشات کے پیش نطر ڈبل سواری پر پابندی عائد کی تھی جس میں اب دوسری بار مزید 2 روز کی توسیع کی گئی ہے۔