مقبوضہ کشمیر میں سیکیورٹی فورس پر گرنیڈ حملہ 2 اہلکار شدید زخمی
مقبوضہ کشمیر میں قدم قدم پر قابض بھارتی فوجیوں کی تعیناتی کے باوجود امن عامہ کی صورت حال مخدوش ہے
مقبوضہ کشمیر کے اتوار بازار میں گرنیڈ حملہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں سیکیورٹی فورس کے 2 اہلکار اور 7 شہری زخمی ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جنت نظیر وادی کے دارالحکومت میں تعطیل کے روز لگائے جانے والے پُر ہجوم اتوار بازار میں نامعلوم افراد سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے اہلکاروں پر گرنیڈ پھینک کر فرار ہوگئے۔ گرنیڈ حملے کے بعد بھگدڑ مچ گئی اور علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
ترجمان سی آر پی ایف نے بتایا کہ گرنیڈ حملے میں 2 سیکیورٹی اہلکار شدید زخمی ہوئے جنہیں ملٹری اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ دیگر 7 شہری بھی زخمی ہوئے، زخمی شہریوں کو قریبی اسپتال لے جایا گیا ہے۔ تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔
یہ خبر پڑھیں : مقبوضہ کشمیر میں سرکاری دفتر پر دستی بم حملے میں 10 افراد زخمی
گرنیڈ حملے کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کا محاصرہ کرکے گھر گھر تلاشی کا عمل شروع کردیا جس کے دوران چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا گیا، بزرگوں اور بچوں کو ہراساں جب کہ چند نوجوانوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں : مقبوضہ کشمیر میں گرنیڈ حملے میں 5 افراد زخمی
واضح رہے کہ رواں برس مقبوضہ کشمیر میں یہ پہلا گرنیڈ حملہ ہے جب کہ گزشتہ برس 5 اگست کے بعد، بھارتی فوج ، سینٹرل ریزرو پولیس فورس، بس اڈوں اور دیگر مقامات پر 7 گرنیڈ حملے کیے گئے تھے۔