فوٹیج وائرل ہونے پر ڈکیتیوں اور قتل کی وارداتوں کا ملزم گرفتار
ملزم نے 35 سے زائد ڈکیتیوں اور نجی بینک کے سیکیورٹی گارڈ سے پستول چھیننے کا اعتراف کیا ہے، ترجمان رینجرز
WASHINGTON:
سندھ رینجرز نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر لانڈھی میں کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ملزم نے ڈکیتیوں اور قتل کی وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا۔
ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق ڈکیتی کی سی سی ٹی وی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد رینجرز نے ایک اسپیشل ٹیم تشکیل دی جس کے بعد انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر لانڈھی کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد احمد کو گرفتار کرلیا۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ کراچی کے مختلف علاقوں میں ڈکیتیوں اور قتل کی وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔
گرفتار ملزم نے بتایا کہ 2016ء میں دو مذہبی گروہوں کے درمیان مسجد اور امام بارگاہ کے تنازع پر کشیدگی ہوئی تھی جس میں ملزم نے مسلح ہو کر حصہ لیا تھا جس میں دو بندوں کی موت واقع ہوگئی تھی جب کہ 4 افراد زخمی ہوئے تھے۔ اس واقعے کا مقدمہ لانڈھی تھانے میں درج ہے۔
ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق گرفتار ملزم نے 35 سے زائد ڈکیتیوں اور نجی بینک کے سیکیورٹی گارڈ سے 31 جنوری کو پستول چھیننے کا اعتراف کیا ہے جب کہ گرفتار ملزم کو اسلحہ سمیت مزید قانونی چارہ جوئی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔