گینگ وار کی لڑائی لیاری جنرل یونیورسٹی ڈگری امتحانات لینے میں ناکام
ناقص امن سے طلبا کا یونیورسٹی آنا مشکل،انتظامیہ نے الحاق شدہ7کالجوں کے ڈگری امتحانات کےسینٹرانہی کالجوں میں قائم کردیے
لیاری میں جاری گینگ وار کے سبب شہید بینظیر بھٹو لیاری جنرل یونیورسٹی ڈگری امتحانات یونیورسٹی میں کرانے سے قاصر ہوگئی۔
یونیورسٹی انتظامیہ نے الحاق شدہ کالجوں کے ڈگری امتحانات کے سلسلے میں امتحانی مراکز ہوم سینٹر کے طور پر انھی کالجوں میں قائم کردیے،7سرکاری کالجوں کے طلبہ وطالبات ڈگری کلاسز کے امتحانی پرچے اپنے ہی کالجوں میں حل کریں گے، شہید بینظیر بھٹو لیاری جنرل یونیورسٹی کے تحت ڈگری کلاسز بی اے اور بی کام ریگولر پرائیویٹ کے امتحانات کل 19نومبر سے شروع ہورہے ہیں، ان امتحانات میں ایک ہزارکے قریب طلبہ وطالبات شریک ہورہے ہیں، واضح رہے کہ شہید بینظیر بھٹو لیاری جنرل یونیورسٹی اپنے قیام کے بعد پہلی بار ڈگری جماعتوں کے امتحانات لے رہی ہے، یونیورسٹی نے کراچی کے7 سرکاری کالجوں کو الحاق دیا ہے۔
ابتدا میں حکومت سندھ کے احکامات پرلیاری یونیورسٹی کی جانب سے کراچی کے 20 سرکاری کالجوں کا الحاق جامعہ کراچی سے ختم کرکے لیاری یونیورسٹی سے کرانے کا حکم نامہ جاری کیا گیا تھا تاہم صرف 7 سرکاری کالجوں نے ہی شہید بینظیر بھٹو لیاری جنرل یونیورسٹی سے الحاق حاصل کرنے میں دلچسپی ظاہرکی تھی، یونیورسٹی کے ناظم امتحانات نور محمد میمن نے بتایا کہ پہلی بار بی اے اور بی کام کے امتحانات میں ایک ہزار طلبہ وطالبات شریک ہیں، یہ امتحانات دوپہر 2 سے 5 بجے تک لیے جائیں گے، لیاری یونیورسٹی کے اساتذہ شفاف امتحانات کے لیے امتحانی مراکز کااچانک دورہ کریں گے، طلبا کو لیاری جنرل یونیورسٹی آنے میں پریشانی کا سامنا ہے اسی لیے امتحانی سینٹر ان ہی کے کالجز میں قائم کرنے پڑے ہیں، ڈگری کالج کنکرولیج گڈاپ،ڈگری کالج رزاق آباد،رونق اسلام گرلز کالج کھارادر،ڈگری گرلز کالج جان محمد بروہی گلشن معمار،حاجی عبداللہ ہارون کالج لیاری،ڈگری کالج لیاری اور ڈگری کالج مراد میمن گوٹھ میں امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔