چین میں کورونا وائرس سے مزید 57 افراد ہلاک

کوروناوائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 361ہوگئی

کروناوائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 361ہوگئی فوٹو:فائل

چین میں جان لیوا کورونا وائرس سے مزید 57 افراد ہلاک ہوگئے۔

چینی سرکاری میڈیا کے مطابق ملک میں پراسرار وائرس کی ہلاکتوں کا سلسلہ تھم نہیں سکا اور کورونا سے مزید57افرادہلاک ہوگئے جس کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 361ہوگئی ہیں۔

چینی صوبےہوبئی میں مزید 2829 افراد میں کوروناوائرس کی تصدیق ہوگئی ہے جس کے باعث مریضوں کی مجموعی تعداد17ہزار205ہوگئی ہے، ان میں سے 15 مریض ہانگ کانگ، 10 تائیوان اور 8 مکاؤ میں ہیں۔


یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس کا پہلا غیر چینی مریض فلپائن میں ہلاک

ادھر فلپائن میں کوروناوائرس سےپہلی ہلاکت ہوگئی ہے جو کہ چین سے باہر کسی ملک میں اس وائرس سے ہونے والی پہلی ہلاکت ہے۔

واضح رہے کہ کوروناوائرس سے ہونے والی ہلاکتیں سارس وائرس سے ہونے والی اموات سےبڑھ گئی ہیں۔ 2003میں سارس وائرس سے349 افراد ہلاک ہوگئےتھے۔
Load Next Story