کراچی کے پارک سے ڈیڑھ سالہ بچہ اغوا
پولیس نے بچے کے اغوا کا مقدمہ درج کر لیا
صدر جہانگیر پارک سے نامعلوم ملزمان ڈیڑھ سالہ بچے کو اغوا کر کے لے گئے۔
پریڈی تھانے کی حدود صدر جہانگیر پارک سے نامعلوم ملزمان ڈیڑھ سالہ محمد سدیس کو اغوا کر کے لیے گئے ۔ مغوی بچے کے والد محمد عامر نے بتایا کہ وہ اپنی بیوی، ساس اور دیگر لوگوں کے ہمراہ تفریح کے لیے صدر جہانگیر پارک گئے تھے ۔ تقریباً ساڑھے 7 بجے اس کا ڈیڑھ سالہ بیٹا محمد سدیس چیز لینے کے لیے پارک میں تھوڑا آگے کی طرف گیا تو ان کے نظروں سے اوجھل ہوگیا۔
بچے کو پورے پارک میں تلاش کیا تاہم محمد سدیس کا کہیں پتہ نہ چلا جس کے بعد پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مغوی کے والد محمد عامر کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
انسپکٹر سجاد خان نے بتایا کہ پارک اور اس کے اطراف میں لگے کیمروں کی سی سی فوٹیج حاصل کر لی گئی ہے جس میں واضح دیکھا گیا ہے کہ ایک برقعہ پوش خاتون اور باریش شخص جن کے ساتھ ایک چار سے پانچ سالہ بچہ تھا وہ ڈیڑھ سال بچے محمد سدیس کو گود میں لے کر جہانگیر پارک سے باہر نکلے ہیں۔ فوٹیج سے لگتا ہے کہ کوئی اغوا کاروں کا منظم گروہ ہے جس نے یہ واردات کی ہے۔