جامعہ اردو نے مارننگ پروگرام کی سیمسٹر فیسوں میں کمی کر دی

اسلام آباد اور راولا کوٹ کے امتحانات 2012 کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا

کلیہ بزنس ایڈمنسٹریشن، کامرس اور اکنامکس کے شعبہ جات اکنامکس ماسٹرز پروگرام کی فیسوں میں بھی کمی کردی گئی۔ فوٹو: فائل

KARACHI:
وفاقی اردو یونیورسٹی نے یونیورسٹی کے تمام شعبوں کے مارننگ پروگرامز کی فیسوں میں کمی کردی ہے۔

اردو یونیورسٹی کے رجسٹرار کے مطابق بی ایس پروگرام میں کلیہ فنون کے شعبہ جات عربی، انگریزی، تاریخ عمومی، بین الاقوامی تعلقات، تاریخ اسلام، ابلاغ عامہ، سیاسیات، نفسیات، سماجی بہبود، اردو، سندھی، تعلیم اور شعبہ معاشیات کی سیمسٹر فیسوں میں کمی کردی گئی ہے، صبح کے ماسٹرز پروگرام میں بھی فیسوں میں کمی کی گئی ،کلیہ فنون کے تمام شعبہ جات کے ماسٹرز پروگرام، کلیہ تعلیم کے شعبہ جات کی سیمسٹر فیس جبکہ کلیہ بزنس ایڈمنسٹریشن، کامرس اور اکنامکس کے شعبہ جات اکنامکس ماسٹرز پروگرام کی فیسوں میں بھی کمی کردی گئی۔ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات نعمان احسن نے جماعت نہم جنرل گروپ (ریگولر و پرائیویٹ) کے سالانہ امتحانات2013 کی مارک شیٹس کے اجرا کا شیڈول جاری کردیا ہے۔




شیڈول کے مطابق پیر18نومبر کونیو کراچی، نارتھ ناظم آباد، گلبرگ اور لیاقت آباد، منگل19 نومبر کو جمشید ٹاؤن، گلشن اقبال اور صدر بدھ20 نومبر کو شاہ فیصل کالونی، کورنگی، ملیر، لانڈھی اور بن قاسم جبکہ جمعرات21 نومبر کو کیماڑی، لیاری، بلدیہ، سائٹ، اورنگی ٹائون اور گڈاپ کے اسکولوں کی مارک شیٹس جاری کی جائیں گی، پرائیویٹ امیدوار اپنی مارکس شیٹس بورڈ کائونٹر سے اصل ایڈمٹ کارڈ دکھا کر حاصل کرسکتے ہیں۔ وفاقی اردو یونیورسٹی نے کراچی، اسلام آباد اور راولا کوٹ میں ہونے والے ایم اے، سال آخر اکنامکس اور سیاسیات کے سالانہ امتحانات 2012 منعقدہ امتحان ستمبر2013 کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔
Load Next Story