طالبان سے مناظرے کیلیے علما وزیرستان جانے کو تیار ہیں ثروت قادری

راولپنڈی میں کشیدہ حالات قابل مذمت ہیں،شہدائے کربلا کانفرنس سے خطاب

حق و سچ کا پرچم بلند کرنا ہی فلسفہ حسینی ہے،سربراہ سنی تحریک۔ فوٹو: فائل

انسانی زندگیوں کا احترام اسلامی تعلیمات کی اساس ہے بے گناہ افراد کو قتل اور املاک کو نقصان پہنچانے کا اسلام قطعی اجازت نہیں دیتا، طالبان کا طریقہ کار شریعت کے منافی ہے۔

علما اہلسنّت طالبان سے مناظرے کیلیے وزیرستان بھی جانے کو تیار ہیں، مناظرے کا منصف چیف جسٹس کو بنایا جائے، طالبان اسلام اور پاکستان کا چہرہ مسخ نہ کریں ہتھیار پھینک کر اسلام کے حقیقی فلسفے کو اپنائیں، واقعہ کربلا حق و باطل کے فرق کو واضح کرتاہے،سیدنا امام حسین نے اسلام کی سربلندی وسلامتی عوام کی معاشی آزادی و انصاف دلانے کیلیے اپنی جان تو قربان کردی مگر باطل کے سامنے سر نہیں جھکایا۔




ان خیالات کا اظہار سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری نے مرکز اہلسنّت پر شہدائے کربلا کانفرنس سے خطاب میں کیا، انھوں نے کہاکہ حق و سچ کا پرچم بلند کرنا ہی فلسفہ حسینی ہے،راولپنڈی کے کشیدہ حالات قابل تشویش ہیں سانحہ راولپنڈی کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، علما حق امن و امان کے قیام کیلیے اپنا کردارادا کریں، اشتعال انگیز تقاریر اسلام دشمن قوتوں کو جلا بخش رہی ہیں،حکومت راولپنڈی میں امن قائم کرنے کیلیے ہر ممکن کوشش کرے۔
Load Next Story