پاکستانی شہری نے کراچی سے خنجراب پیدل سفر شروع کردیا
امریکی نژاد پاکستانی شہری کا یہ سفر دو ماہ میں مکمل ہوگا، مقصد صاف، سرسبز اور محفوظ پاکستان کی اہمیت اجاگر کرنا ہے
امریکی نژاد پاکستانی شہری نے کلین اور گرین پاکستان کو بطور محفوظ ملک اجاگر کرنے کے لیے کراچی سے خنجراب کا پیدل سفر شروع کردیا جو 2 ماہ میں مکمل ہوگا۔
ایکسپریس کے مطابق امریکا میں مقیم پاکستان شہری عامر شہزاد مزار قائد سے خنجراب کے سفر پر روانہ ہوگئے۔ ان کا کہنا کہ اس سفر کا مقصد کلین اور گرین ملک کے علاوہ دنیا بھر میں پاکستان کو محفوظ ملک کے طور پر سامنے لانا ہے، ہمیں دنیا کو بتانا ہوگا کہ پاکستان میں سیاحت کے بھرپور مواقع ہیں، پہاڑ، صحرا، سمندر، تاریخی مقامات اور مختلف موسم کا حامل ملک ان کی میزبانی اور ان کے سفر کو یادگار بنانے کے لیے تیار ہے۔
انہوں نے بتایا کہ وہ سندھ کے مختلف مقامات، پنجاب کے چھوٹے شہروں سے ہوتے ہوئے لاہور، اسلام آباد، مری، نتھیا گلی اور مانسہرہ سے ہوتے ہوئے گلگت جائیں گے، راستے میں وہ ہوٹلز کے علاوہ سڑکوں اور پہاڑوں پر بھی قیام کریں گے تاکہ سفر کا حقیقی لطف بھی اٹھاسکیں۔
عامر شہزاد نے بتایا کہ یہ سفر ان کا ذاتی خاتی خیال تھا اس میں کسی حکومت یا این جی او کی مدد شامل نہیں ہے،وہ دنیا بھر میں پاکستان کے مثبت تاثر کو اجاگر کرنا چاہتے ہیں۔