کورونا وائرس سندھ حکومت نے ریپڈ رسپانس میڈیکل ٹیم بنادی
ڈائریکٹر صحت سربراہ مقرر، مشتبہ مریضوں کو لے جانے کیلیے 16ایمبولینس مختص
ISLAMABAD:
حکومت سندھ نے کروناوائرس کے مشتبہ مریضوں کی نگرانی اورکسی ممکنہ مریض کی ایئرپورٹ سے اسپتال تک منتقلی کے لیے ریپڈ رسپانس میڈیکل ٹیم تشکیل دیدی ہے۔
ریپڈ رسپانس میڈیکل ٹیم وفاقی حکومت کی ہدایت پرتشکیل دی گئی ہے۔ ٹیم ڈائریکٹر صحت کراچی کی سربراہی میں 24گھنٹے کام کریگی جبکہ کسی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کیلیے 16 ایمبولینسزکوکوروناوائرس کے مشتبہ مریضوں کی ٹرانسپورٹیشن کے لیے مختص کردیاگیاہے اورباقاعدہ طورپران ایمبولینسزکے ڈرائیورزاورگاڑیوں کے رجسٹریشن نمبرزکی فہرست بھی جاری کردی ہے۔
''ایکسپریس ٹریبیون''کوحاصل ہونے والے معلومات مطابق وفاقی حکومت کی ہدایت پر جوکمیٹی تشکیل دی گئی ہے اس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کورنگی و ملیر، سرویلینس آفیسر ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل اور لیبارٹری ٹیکنیشن عملہ شامل ہونگے جبکہ اس سلسلے میں جاری کیے گئے نوٹیفکیشن میں کہاگیاہے کہ ریپڈریساپنس ٹیم کسی ممنکہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے ایمبولینس کے ڈرائیورزحضرات سے بھی رابطے میں رہیں۔