مختلف علاقوں میں خود کش حملہ آور بھیج دیے تحریک طالبان

حکومتی حکام، پیپلزپارٹی، اے این پی،ایم کیو ایم کے رہنمائوں کو نشانہ بنائینگے، ترجمان

حکومتی حکام، پیپلزپارٹی، اے این پی،ایم کیو ایم کے رہنمائوں کو نشانہ بنائینگے، ترجمان. فوٹو: فائل

کالعدم تحریک طالبان نے دھمکی دی ہے کہ آنے والے دن اور ہفتے ملک کیلیے تباہ کن ہوں گے ہم حکومت اور سیکیورٹی اداروں کو اپنے لیڈر حکیم اللہ محسود کے قتل پر سبق سکھائیں گے۔

تحریک طالبان کے ترجمان شاہد اللہ شاہد نے گزشتہ روز بنوں میں سیکیورٹی فورسز پر ہونے والے حملے کی ذمے داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ یہ پہلا حملہ تھا ہم پاکستانی حکومت کو امریکا کی مدد کا سبق سکھائیں گے، انھوں نے کہا کہ ملک کے مختلف علاقوں میں خود کش حملہ آور بھیج دیئے گئے ہیں جو اہم حکومتی اور فوجی حکام سمیت پیپلزپارٹی اے این پی اور ایم کیو ایم کے رہنمائوں کو نشانہ بنائیں گے۔




لاہور سے آئی این پی کیمطابق انٹیلی جنس نے اعلیٰ حکومتی حلقوں کو رپورٹ دی ہے کہ طالبان گروپس مسلم لیگ (ن )کے رہنمائوں ،نیٹو سپلائی ، امریکیوں اور چینیوں سمیت غیرملکی شہریوں پر حملے کر سکتے ہیں، محکمہ داخلہ حکومت پنجاب کی جانب سے تفصیلی رپورٹ جاری کی گئی ہے جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ حکیم اللہ محسود کی ہلاکت کے بعد نیا بننے والا امیر بھی بدلہ لینے کے لیے پنجاب سمیت ملک بھر میں بڑے پیمانے پر دہشت گردی کی کارروائیاں کر سکتا ہے ۔

Recommended Stories

Load Next Story