شام فوجی اڈے میں بم دھماکا 4 افسران سمیت 31 اہلکار ہلاک
ہلاک ہونیوالوں میں 3 جنرل اور ایک بریگیڈیئر جنرل شامل،دھماکا اس قدر زور دار تھا کہ فوج کے زیر استعمال عمارت بھی گرگئی
شام کے دارالحکومت دمشق کے قریب فوجی اڈے میں بم دھماکے کے نتیجے میں 4 افسران سمیت 31 فوجی ہلاک ہوگئے۔
ہلاک ہونے والوں میں تین جنرل اور ایک بریگیڈیئر جنرل شامل ہیں۔ دھماکے سے فوج کے زیر استعمال عمارت بھی گر گئی۔ دوسری طرف شامی حزب اختلاف کے وزیردفاع اسعد مصطفی نے ایران پر الزام عائد کیا ہے کہ اس کی فوج نے دارالحکومت دمشق کے نواحی علاقوں پر قبضے کے لیے منظم چڑھائی کررکھی ہے۔
اسعد مصطفی نے العربیہ ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ''دمشق کے نواحی علاقے الغوطہ پر بڑے منظم انداز میں چڑھائی کی گئی ہے۔ اس حملے میں مسلح فورسز کی بھاری نفری شریک ہے اور وہ توپخانے سے شدید گولہ باری کررہی ہے۔