عراق پرتشدد واقعات میں 22 افراد ہلاک 70 زخمی
سیکیورٹی فورسز کا کارروائی کے دوران 12 سے زائد شدت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ
عراق میں پرتشدد واقعات کے دوران 22 افراد ہلاک اور70 سے زائد زخمی ہوگئے۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق دارالحکومت بغداد میں 4 کاربم دھماکوں اور3 سڑک کنارے بم دھماکوں کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔
کسی بھی گروپ نے بم دھماکوں کی ذمے داری قبول نہیں کی ہے۔ اس سے قبل بغداد اور اس کے شمالی علاقوں میں پرتشدد واقعات میں 5 افراد مارے گئے۔ سکیورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران 12 سے زائد شدت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔