آئی ایم ایف نے ٹیکسوں کی شرح میں کمی کی مخالفت کر دی

کرنسی پر دباؤ  بڑھے گا،جائزہ مشن، اگلی قسط کے لیے مذاکرات کا دوسرا دن مکمل

کرنسی پر دباؤ بڑھے گا،جائزہ مشن، اگلی قسط کے لیے مذاکرات کا دوسرا دن مکمل۔ فوٹو:فائل

آئی ایم ایف جائزہ مشن نے درآمدی سطح پر ٹیکس ریونیو بڑھانے کیلیے حکومت کی جانب سے ریگولیٹری ڈیوٹی، درآمدی ڈیوٹی اور ٹیکسوں کی شرح میں کمی کی تجاویز کی مخالفت کردی ہے۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان جاری تکنیکی سطع کے مذاکرات کا دوسرا روز بھی مکمل ہوگیا ہے، پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کے دوسرے روز بھی45 کروڑ ڈالر کی اگلی قسط کیلئے منی بجٹ لانے اور ٹیکس ہدف میں کمی کی تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے عالمی ادارہ درآمدی ڈیوٹی اور ٹیکسوں میں رعایات نہیں دینا چاہتا، آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ ڈیوٹی و ٹیکسوں میں کمی سے پھر سے ادائیگیوں کے توازن میں بگاڑ آنے کا خطرہ ہے۔
Load Next Story