وقار یونس کو قومی کرکٹ ٹیم کا چیف کوچ اور یونس خان کو بیٹنگ کوچ بنائے جانے کا امکان

قائم مقام چیرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے چند دن قبل وقار یونس سے دبئی میں ملاقات کی اور انہیں عہدہ سنبھالنے کی پیشکش کی

وقار یونس نے عہدے پر رضامندی ظاہر کرنے کے ساتھ ساتھ چند کڑی شرائط بھی رکھی ہیں، ذرائع فوٹو: فائل

KARACHI:
ڈیو واٹمور کی جگہ وقار یونس کو قومی کرکٹ ٹیم کا چیف کوچ اور یونس خان کو بیٹنگ کوچ بنائے جانے کا امکان ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے قائم مقام چیئرمین نجم سیٹھی نے چند دن قبل وقار یونس سے دبئی میں ملاقات کی اور انہیں یہ عہدہ سنبھالنے کی پیشکش کی تاہم وقار یونس نے عہدے پر رضامندی ظاہر کرنے کے ساتھ ساتھ چند کڑی شرائط بھی رکھی ہیں جس کے باعث انہیں چیف چوچ بنانے کا فیصلہ تعطل کا شکار ہے تاہم آئندہ چند روز میں کوئی باضابطہ فیصلہ سامنے آسکتا ہے۔


دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ مڈل آرڈر بیٹسمین یونس خان کو ٹیم کے بیٹنگ کوچ کی حیثیت سے ذمہ داری سونپی جاسکتی ہے تاہم اس سے متعلق بھی ابھی کچھ حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ وقار یونس اس سے قبل بھی ٹیم کے چیف کوچ کے طور پراپنی ذمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں۔
Load Next Story