ایران کا 2 ہزار کلو میٹر تک اپنے ہدف کو نشانہ بنانے والے ڈرون طیارے کا کامیاب تجربہ
’’فوٹرس‘‘نامی ڈرون جاسوسی کے مشن لے جانے اورفضا سے زمین پرمارکرنیوالے راکٹ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے،ایرانی وزیر دفاع
ایران نے ملکی تاریخ کے سب سے بڑی رینج 2 ہزار کلو میٹر تک اپنے ہدف کو نشانہ بنانے والے ڈرون طیارے کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔
ایران کے وزیر دفاع محمد دہگان نے ڈرون طیارے کے تجربے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ''فوٹرس'' نامی یہ ڈرون 16 سے 30 گھنٹے تک پرواز کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، ڈرون جاسوسی کے مشن لے جانے اور فضا سے زمین پر مار کرنے والے راکٹ بھی لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے جبکہ یہ اپنے ہدف کو 2 ہزار کلو میٹر تک نشانہ بنا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈرون کے اس کامیاب تجربے سے ظاہر ہوتا ہے کہ مغربی ممالک کی جانب سے لگائی گئی پابندیاں ہمارے راستے کی رکاوٹ نہیں بن سکتیں اور نہ ہی اس سے ہمارے دفاعی شعبے پر کوئی فرق پڑا۔
واضح رہے کہ ایران اپنا ڈرون پروگرام لانچ کرنے کے بعد اس سے قبل بھی ڈرون کے کئی کامیاب تجربے کرچکا ہے۔