اتنے بے بس ہیں تو الیکشن کیوں لڑتے ہیں چیف جسٹس کا میئر کراچی سے مکالمہ
سپریم کورٹ کا باغ ابنِ قاسم سے مکمل قبضہ دو ہفتے میں ختم کرنے کا حکم
سپریم کورٹ نے میئر کراچی وسیم اختر کو باغ ابنِ قاسم سے مکمل قبضہ دو ہفتے میں ختم کرنے کا حکم دیا۔
سپریم کورٹ میں ریلوے کی زمین پر ہوٹل تعمیر کرنے کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔
ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے کہا کہ صوبوں نے ریلوے کو زمین صرف ٹریک اور دفاتر بنانے کے لیے دی گئی، کبھی زمین ریلوے کو منتقل ہوئی ہی نہیں، پاکستان ریلوے کیسے اپنی زمین آگے فروخت یا لیز پر دے سکتا ہے۔
عدالت نے ریلوے اراضی نجی پارٹی کو دینے پر وفاقی حکومت سے جواب طلب کرتے ہوئے کہا کہ ریلوے کیسے اپنی زمین کسی پرائیوٹ پارٹی کو دے سکتی ہے؟ اربوں، کھربوں کے زمین کیسے کروڑوں میں دے دی، یہ تو سارا آنگن ٹیڑھا والا معاملہ ہے۔
سپریم کورٹ میں باغ ابنِ قاسم میں غیر قانونی تعمیرات کے معاملے کی بھی سماعت ہوئی۔ عدالت نے میئر کراچی کو باغ ابنِ قاسم سے مکمل قبضہ دو ہفتے میں ختم کرنے کا حکم دیا۔
میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ 60 فیصد شہر کی زمین وفاق، 30 فیصد سندھ حکومت اور صرف 10 فیصد میرے پاس ہے۔
چیف جسٹس نے میئر سے کہا کہ آپ اتنے بے بس ہیں تو الیکشن کیوں لڑتے ہیں، کیا ضرورت ہے پھر آپ کے مئیر بننے کی، جائیں اور باغ ابنِ قاسم کو اصل حالت میں بحال کروائیں۔
بعدازاں سپریم کورٹ میں سول ایوی ایشن کی جگہ کی الاٹمنٹ کے معاملے کی بھی سماعت ہوئی۔ عدالت نے نہر خیام اور سول ایوی ایشن اسپورٹس کمپلیکس کی جگہ پر پارک بنانے کا حکم دے دیا۔