گرین بس لائن منصوبہ کراچی کی حالت خراب کر دے گا چیف جسٹس کا اظہار تشویش
کوئی پارک یا رفاہی جگہ پر گرین لائن منصوبے کو بنانے کی اجازت نہیں دیں گے، سپریم کورٹ
چیف جسٹس پاکستان نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گرین بس لائن منصوبہ کراچی کی حالت خراب کر دے گا۔
سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں شہر میں میگا ٹرانسپورٹ منصوبوں کے معاملے کی سماعت ہوئی۔
کراچی ٹرانسپورٹ انفرااسٹرکچر ڈیپارٹمنٹ کے سی ای او صالح فاروقی نے کہا کہ مارچ 2021 میں گرین لائن منصوبہ حتمی طور پر بن جائے گا۔
چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیے کہ کراچی سے بسیں کہاں جاتی ہیں، 500 بسوں کا سنا تھا، افتتاح ہوا اگلے دن کہاں چلی گئیں، کیا آپ لوگوں کے پیٹ میں چلی گئیں، افتتاح ہوتا ہے مگر اگلے دن بسیں کراچی سے غائب ہوجاتی ہیں۔
میئر کراچی وسیم اختر نے بتایا کہ بیشتر بسیں گل سڑ گئیں۔ عدالت نے میئر کراچی سے استفسار کیا کہ پھر آپ کیا کر رہے ہیں؟۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ سب آپ کی مہربانیوں سے ہو رہا ہے، گاڑیوں کے ٹھیکے پرائیوٹ لوگوں کو دے کر شہر سے ٹرانسپورٹ ختم کر ڈالی۔
چیف جسٹس نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گرین بس لائن سے تو شہر میں ٹریفک مزید جام ہوگا، ایم اے جناح روڈ پر گرین لائن کیسے چلائیں گے، کیا کیا خواب دیکھا رہے ہیں آپ لوگ، یہ منصوبہ شہر کی حالت خراب کر دے گا۔
عدالت نے حکم دیا کہ گرین لائن منصوبے میں کوئی رفاہی جگہ نہیں آنی چاہئے، کوئی پارک یا رفاہی جگہ پر گرین لائن منصوبے کو بنانے کی اجازت نہیں دیں گے۔