اٹلی میں ٹرینوں کے درمیان تصادم سے دونوں ڈرائیور ہلاک درجنوں زخمی
خوش قسمتی سے حادثے کے وقت ٹرین میں زیادہ افراد سوار نہیں تھے، ریلوے حکام
اٹلی میں دو تیز رفتار ٹرینوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں دونوں ڈرائیور ہلاک اور 30 افراد زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اٹلی کے شہر میلان میں دو تیز رفتار ریل گاڑیوں میں تصادم کے نتیجے میں 30 افراد زخمی ہوگئے ہیں جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، حادثے کے نتیجے میں دونوں ٹرین کے ڈرائیور ہلاک ہوگئے ہیں۔
ریلوے حکام نے دو ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا باقی تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے اور یہ حادثہ مزید خطرناک ہوسکتا تھا لیکن خوش قسمتی سے حادثے کے وقت ٹرین میں زیادہ افراد سوار نہیں تھے اور پہلے ڈبے میں صرف ایک اور دوسرے ڈبے میں دو لوگ موجود تھے۔
ٹرین حادثے میں زخمی ہونے والے شخص نے اسپتال کے باہر میڈیا کو بتایا کہ ''مجھے لگا میں مرگیا ہوں، میں نے اپنی آنکھیں بند کردیں تھیں اور صرف دعا کررہا تھا لیکن خوش قسمتی سے مجھے معمولی زخم آئے''۔