فلم انڈسٹری کی رونقیں لوٹ آنا خوش آئند ہےجاوید شیخ
معیاری فلمیں بنانے کے لیے ملکر کام کرناہوگا کیونکہ اسی سے ہی کامیابی ہوسکتی ہے
جس طرح فلم انڈسٹری سے وابستہ افراد نے فلموں کی بحالی کے لیے جدوجہد کی اسی طرح اب فلموں انڈسٹری کی کامیابی میں بھی محنت سے کام کرنا ہوگا۔یہ بات اداکار جاوید شیخ نے اپنے ایک انٹرویو میں کہی۔
انھوں نے کہ فلم انڈسٹری کی رونقوں کا لوٹ آنا خوش آئیند ہے لیکن اب اچھی اور معیاری فلمیں بناکر ہی ہم مزید ترقی کرسکتے ہیں،انھوں نے کہا وہ جلد دو فلموں کی فلمبندی کی تیاریوں میں مصروف ہیں جو آئندہ سال سیٹ کی زینت بن جائیں گی،انھوں نے کہا پاکستانی فلموں کی کامیابی سے ہم سب بہت خوش ہیں۔
کیونکہ اسی انڈسٹری سے ہمیں دنیا بھر میں شہرت اور عزت ملی ، بین الاقوامی مارکیٹ میں جگہ بنانے کا یہ بہترین موقع ہے ہمارے پاس ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہمارے نوجوان بہت باصلاحیت ہیں جو کام کرنا جانتے ہیں،انھوں نے کہا کہ کراچی ایک بار پھر فلم انڈسٹری کا مرکز ہوگا جہاں فلم سازی کا عمل شروع ہوچکا ہے، آئندہ سال ہماری کامیابی کا سال ہوگا۔