کسی یو ٹیوب چینل پر پابندی نہیں لگا رہے چیئرمین پیمرا
ویب سائٹ پر یو ٹیوب چینلز کے قواعد وضوابط کیلیے سفارشات مانگی گئی ہیں
چیئرمین پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی مرزا سلیم بیگ نے کہا کہ پیمرا کسی انفرادی یوٹیوب چینل پر پابندی عائد کرنے نہیں جا رہا بلکہ پیمرا کی جانب سے یو ٹیوب چینلز کی ریگولیشن کیلئے سفارشات مانگی گئی ہیں۔
لاہور کے جوہر ٹاؤن میں ایکسپو سینٹر میں 34 ویں بک فیئر کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے خطاب میں چیئرمین پیمرا سلیم بیگ نے کہا کہ کتاب ہی زندگی ہے، دنیا جتنی بھی ترقی کر لے کتاب کا کوئی متبادل نہیں ہو سکتا۔
ایک ایوریج امریکی صدر ہفتے میں 4 کتابیں پڑھتا ہے کیونکہ اس نے دنیا کو لیڈ کرنا ہے تو اس کیلئے آئیڈیاز ضروری ہیں جو صرف کتابوں سے مل سکتے ہیں ، آج کے بک فیئر سے اندازہ ہوا کہ ہمارا معاشرہ زندہ ہے کیونکہ کتاب زندگی کیلیے بہت ضروری ہیں، نئی ٹیکنالوجی کی بے پناہ ترقی کے بعد بھی کتاب کی اہمیت کم نہیں ہوئی۔
انٹرنیٹ اور کتاب دونوں ساتھ ساتھ ضروری ہے، نوجوان نسل اپنی زندگی کو کتاب سے محروم نہ کرے کیونکہ کتاب سے آپ کو توانائی ملے گی، کتاب سے آپ پوری دنیا کو دیکھ سکتے ہیں، ریگولیشن ہر معاشرے کا حصہ ہوتے ہیں، ہم کسی یو ٹیوب چینل پر پابندی نہیں لگا رہے بلکہ ویب سائٹ پر یو ٹیوب چینلز کی قواعد وضوابط بنانے کیلئے سفارشات مانگی گئی ہیں۔
انہوں نے کہا ہمارا مقصد کسی انفرادی یو ٹیوب چینل پر پابندی لگانا نہیں ، نئے سیٹلائٹ ٹی وی چینلز کے لائسنسوں کا کام جاری ہے جو آئندہ تین سے چار ماہ میں مکمل ہو جائے گا، پیمرا ایک ریگولیٹری اتھارٹی ہے، عامل صحافیوں کی فلاح کیلئے ہم سے جو ہو سکتا ہے ہم کر رہے ہیں۔ بعد ازاں چئیرمین پیمرا نے کتب کے مختلف اسٹالز کا دورہ کیا اور کتب میں خاصی دلچسپی ظاہر کرتے ہوئے اپنی پسند کی متعدد کتابیں بھی خریدیں۔