سیاسی سرگرمیوں میں ملوث سرکاری ملازمین کے خلاف کارروائی کا فیصلہ
سول سرونٹس رولز کے تحت سرکاری ملازمین کی سیاسی وابستگی پر پابندی ہے
خیبر پختونخوا حکومت نے سیاسی سرگرمیوں میں ملوث سرکاری ملازمین کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اس حوالے سے تمام محکموں کے سیکریٹریز کو مراسلہ جاری کردیا گیا ہے جس میں سیاسی پارٹیوں میں عہدہ رکھنے والے سرکاری ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت دی گئی ہے۔
ہدایات میں کہا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا سول سرونٹس رولز کے تحت سرکاری ملازمین کی سیاسی وابستگی پر پابندی ہے اس لیے تمام محکمے سیاسی سرگرمیوں میں ملوث سرکاری ملازمین کے خلاف کارروائی کریں۔