پولیس کا چھاپہ خدا کی بستی سے 6 سالہ بچی بازیاب
6 سالہ سویراگھرسے چیزلینے کے لیے نکلی تھی اورپھر واپس نہیں آئی،اغواکا مقدمہ چچاکی مدعیت میں درج کیا گیا تھا
سعیدآباد اورسرجانی ٹاؤن پولیس نے خدا کی بستی میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 6 سالہ مغویہ بچی کوبازیاب کراتے ہوئے بچی کے اغوا میں ملوث ملزم کوگرفتارکرکے قبضے اسلحہ اورموٹرسائیکل برآمدکرلی۔
جمعرات کی شب رات 9 بجے کے قریب سعید آباد تھانے کے علاقے سے سعیدآباد سیکٹر12 اے سلطان مدینہ مسجد کے قریب سے6 سالہ بچی سویرادخترمحمد شفیق کونامعلوم ملزمان نے اغوا کرلیاتھا جس کا مقدمہ سرجانی ٹاؤن تھانے میں مغویہ بچی کے چاچا محمد اعظم کی مدعیت میں درج کیاگیاتھا۔
ایس ایچ او سعید آباد افتخار قریشی نے بتایا کہ مغویہ بچے گھرسے چیزلینے کے لیے نکلی تھی اورلاپتہ ہوگئی تھی ،بچی کے والدین نے اسے ہر جگہ تلاش کیا لیکن کوئی سراغ نہیں ملا ،مساجد میں اعلان بھی کروائے گئے لیکن نتیجہ کچھ نہیں نکلا جس پروالدین نے پولیس سے رابطہ کیا اورپولیس نے فوری طور پربچی کے اغواکامقدمہ الزام نمبر 2020/ 57 بجرم دفعہ365 کے تحت درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
ایس ایس پی ویسٹ فداحسین جانوری نے فوری طور پرمغویہ بچی کی بازیابی کے لیے ایس ایچ اوسعیدآباد افتخارقریشی اورایس ایچ اوسرجانی ٹاؤنجان محمداحمدانی پرمشتمل ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی، جمعے کی اعلیٰ صبح سعیدآباد اورسرجانی ٹاؤن پولیس نے مخبر خاص کی اطلاع پرسرجانی ٹاؤن تھانے کے علاقے خدا کی بستی میں کارروائی کرتے ہوئے مغویہ بچی سویراکو بحفاظت بازیاب کرالیااورملزم جاوید مسیح ولد ہدایت مسیح کو گرفتارکرکے قبضے سے ایک ٹی ٹی پستول اورایک موٹرسائیکل کے ایچ پی 0561 برآمد کر کے گرفتارملزم کے خلاف سرجانی ٹاؤن تھانے میں مقدمہ الزام نمبر 2020/130 بجرم دفعہ 23اے ون کے تحت درج کرکے تفتیش انویسٹی گیشن پولیس کے سپردکردی۔
رابطہ کرنے پر پولیس نے بتایا کہ گرفتارملزم سے تفتیش کی جا رہی ہے اوردوران تفتیش اہم انکشافات متوقع ہے۔