چوہدری شوگر ملز کیس میں نواز شریف کے بیٹوں کی مشکلات میں اضافہ

حسن اور حسین نواز کو اشتہاری قرار دلانے کے لیے عدالت میں درخواست دائر کی جائے گی، نیب ذرائع

حسن اور حسین نواز چوہدری شوگر ملز میں شئیر ہولڈر رہے چکے ہیں فوٹو: فائل

چوہدری شوگر ملز کیس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کے دونوں بیٹوں کی مشکلات میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق نیب لاہور نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے دونوں بیٹوں حسن نواز اور حسین نواز کو اشتہاری قرار دلانے کا فیصلہ کرلیا ہے، اس سلسلے میں احتساب عدالت میں درخواست دائر کی جائے گی۔

چوہدری شوگر ملز کیس میں حسن اور حسین نواز چوہدری شوگر ملز میں شئیر ہولڈر رہے چکے ہیں اور شامل تفتیش بھی ہیں مگر نیب کی تحقیقاتی ٹیم نے متعدد بار طلبی کے باجود دونوں بھائی نا تو نیب کے روبرو پیش ہوئے اور نا ہی تفتیش عمل کا حصہ بنے۔
Load Next Story