رانا ثنااللہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج کو مقدمے کا حصہ بنانے کی درخواست خارج

وزیر کی جانب سے فوٹیج کا دعویٰ استغاثہ کے ثبوتوں کا حصہ نہیں ہیں، عدالت

عدالت اے این ایف سے یہ ثبوت پیش کرنے کا مطالبہ نہیں کر سکتی، ریمارکس (فوٹو : فائل)

عدالت نے رانا ثناء اللہ کی جانب سے سی سی ٹی وی فوٹیج کو کیس کا حصہ بنانے کی درخواست خارج کر دی۔


ترجمان اے این ایف کے مطابق سی این ایس عدالت لاہور نے ملزم رانا ثناء اللہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج کو کیس کا حصہ بنانے کی درخواست خارج کر دی۔ عدالت نے ریمارکس میں کہا ہے کہ وزیر کی جانب سے فوٹیج کا دعویٰ استغاثہ کے ثبوتوں کا حصہ نہیں، عدالت اے این ایف سے یہ ثبوت پیش کرنے کا مطالبہ نہیں کرسکتی جب کہ وزیر گواہوں کی فہرست میں شامل نہیں۔

ترجمان اے این ایف کا کہنا ہے کہ اے این ایف نے فوٹیج کی موجودگی کا دعویٰ نہیں کیا، قانون کے 265 سی آر پی سی کے تحت تمام مطلوبہ شواہد پہلے ہی ملزموں کو فراہم کردیئے گئے ہیں، منشیات کی اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی گاڑی کی سپرداری بھی سی این ایس ایکٹ 1997ء کے سیکشن 74 کے تحت منسوخ کر دی گئی۔
Load Next Story