پی آئی اے میں مبینہ کرپشن ایف آئی اے نے مخدوم احمد اور احمد مختار کو طلب کرلیا

چوہدری احمد مختار پی آئی اے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین جب کہ مخدوم سید احمد محمد رکن رہ چکے ہیں

چوہدری احمد مختار پی آئی اے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین جب کہ مخدوم سید احمد محمد رکن رہ چکے ہیں . فوٹو : فائل

ایف آئی اے نے قومی ایئر لائن پی آئی اے میں مبینہ کرپشن اور بے قاعدگیوں کی تحقیقات میں سابق گورنرپنجاب مخدوم احمد اور سابق وزیر دفاع چوہدری احمد مختار کو طلب کرلیا۔

سپریم کورٹ احکامات پر پی آئی اے میں مبینہ کرپشن اور بے قاعدگیوں کی تحقیقات جاری ہیں، اسی تناظر میں سابق گورنرپنجاب مخدوم احمد اور سابق وزیردفاع چوہدری احمد مختارکو پی آئی اے کے ایئربس 310 طیاروں کی ڈیل پرمبنی تحقیقات میں طلب کیا گیا ہے۔

چوہدری احمد مختار پی آئی اے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین جب کہ مخدوم سید احمد محمد رکن رہ چکے ہیں، تحقیقات کے حوالے سے پی آئی اے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے دیگر ارکان سید عمربخاری اورجاوید اختر کو بھی طلب کیا گیا ہے۔


ذرائع کے مطابق چاروں افراد ڈیل کی طیاروں کی خریداری کی منظوری دینے والے 335 ویں اور 338 ویں پی آئی اے بورڈ اجلاس میں شامل تھے۔

ڈیل کے وقت ایم ڈی پی آئی اے ندیم خان یوسف زئی معاملات کا ذمہ دار چوہدری احمد مختار کو قرار دے چکے ہیں، قومی ایئر لائن کے فضائی بیڑے میں 6 ایئربس طیاروں کے لیز پرحصول اور مالکانہ حقوق کے ضمن میں مبینہ طور پرمالی بے قاعدگیاں کی گئیں ہیں۔

6 طیاروں کی لیز اور مالکانہ حقوق کی ڈیل میں 15 ملین ڈالرز کی مبینہ بے قاعدگی کی گئی ہیں، چاروں افراد کو ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کے تفتییشی افسر نے نوٹس جاری کئے ہیں، ایئر بس سے حاصل کردہ طیاروں کی ڈیل کے موقع پر چاروں افراد بورڈ کے ارکان تھے۔ ذرائع کے مطابق بیان ریکارڈ کرانے کے لئے چاروں افراد کو بالترتیب 11، 12، اور 13 فروری کو طلب کیا گیا ہے۔
Load Next Story