اٹلی میں سیلاب سے 17 افراد ہلاک درجنوں لاپتہ 20 ہزارسے زائد شہری متاثر
طوفان اور بارشووں کے نتیجے میں تقریبا 20 ہزار افراد متاثر ہوئے ہیں، سول پروٹیکشن ایجنسی
اٹلی کے جزیرے سارڈینیا میں طوفانی بارشوں اور سیلاب کے باعث 17 افراد ہلاک جبکہ درجنوں لاپتہ اور سیکڑوں بے گھر ہو گئے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سارڈینیا کے مقامی حکام نے بتایا کہ طوفان اور بارشووں کے نتیجے میں تقریبا 20 ہزار افراد متاثر ہوئے ہیں، متاثرہ علاقوں میں فوج کو تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ حکومت کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لئے 27 میلن ڈالر امداد کااعلان بھی کیا گیا ہے، دوسری جانب مقامی گورنر کا کہنا تھا کہ تاریخ کے بدترین طوفان سے پیش آنے والی صورتحال پر انتظامیہ مکمل طورپر نظررکھے ہوئے ہے۔
دوسری جانب طوفانی بارشوں اور سیلاب سے شمال مشرقی شہر اولبیا میں بھی سیکڑوں افراد بے گھر ہو گئے اور پورا شہر پانی میں ڈوبا ہوا ہے جس کے باعث نظام زندگی مکمل طور پر مفلوج ہو کر رہ گیا جبکہ طوفان اور سیلاب کی وجہ سے سیکڑوں پروازیں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ سارڈینیا کے رہائشیوں نے بارشوں اور طوفان کی پیشگی اطلاع نہ دینے پر حکومت کو شدید تنقید کا نشانا بنایا جس کے بعد اطالوی وزیر اعظم نے کابینہ کا ہنگامی اجلاس میں حادثے کو قومی سانحہ قرار دیتے ہوئے متاثرہ علاقے میں ایمرجنسی کے نفاذ کا اعلان کیا۔