خیبر پختونخوا کی لیڈی ہیلتھ ورکرز کیلئے پورٹیبل الٹراساؤنڈ مشینوں کی خریداری کی تیاریاں
اپردیر، چترال، ٹانک اور لکی مروت میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کو پورٹیبل الٹرا ساؤنڈ مشینیں فراہم کی جائیں گی
خیبر پختونخوا کے 4 اضلاع میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کے لئے 310 ملین روپے کی لاگت سے پورٹیبل الٹرا ساؤنڈ مشینوں کی خریداری کی تیاری کرلی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق 3 سالہ منصوبے کے تحت اپردیر، چترال، ٹانک اور لکی مروت میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کو پورٹیبل الٹرا ساؤنڈ فراہم کئے جائیں گے۔ اس منصوبے کو مذکورہ اضلاع میں قبل از زچگی دیکھ بھال کے حوالے سے سہولیات کو بہتر بنانے، تربیت یافتہ عملے سے زچگی اور عورتوں کی شرح اموات میں کمی لانے کے لئے متعارف کروایا گیا ہے۔
منصوبے کے بہتر نتائج کےلئے لیڈی ہیلتھ ورکرز کو فی الٹرا ساؤنڈ اعزازیہ دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ منصوبے کے تحت لیڈی ہیلتھ ورکر حاملہ عورت کے پورٹیبل الٹرا ساؤنڈ پر امیج لے کر ماہر گائناکالوجسٹ کو بھیجیں گی جس پر گائناکالوجسٹ کی جانب سے حاملہ خاتون کو کسی پیچیدگی کی صورت میں اسپتال کو ریفر کیا جاسکے گا. اس کے متعلقہ ضلع میں ایک مین حب بھی بنایا جائےگا۔ جس میں ایل ایچ ویز و لیڈی ہیلتھ ورکرز کیسوں کو رپورٹ کریں گی۔ ان اہلکاروں کو مکمل تربیت بھی فراہم کی جائےگی۔